ننگو لئی، سوات تحصیل کبل کے علاقہ برہ بانڈی میں گزشتہ رات نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ضعیف العمر شخص بیوی سمیت قتل، جوان سال بیٹا زخمی، پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ تحصیل کبل کے علاقہ برہ بانڈئی میں گزشتہ رات نامعلوم ملزمان گھر کے اندر گھس کر میاں بیوی کو موت کے گھاٹ اتاردی جبکہ بیٹازخمی ہوا ۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوات تحصیل کبل کے علاقہ برہ بانڈی میں بدھ کے رات نا معلوم افراد نے گھر کے اندر گھس کر عظیم خان اور اس کے بیوی نصیب رنڑا کو موت کے گھاٹ اتاردی جبکہ فائرنگ سے اس کا بیٹا رحمت علی زخمی ہوا ہے ۔کانجو پولیس نے رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔ اس موقع پر زخمی رحمت علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات ہمارے گھر میں اچانک نا معلوم افراد نے فائرنگ شروع کی ،جس کے نتیجہ میں میرے والد اور والدہ جان بحق ہوئی جبکہ میں خود زخمی ہوا ،اس نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد قاتلوں کو گرفتار کریں ۔
746 total views, no views today


