مینگورہ، علاقہ نویکلے،بنڑ اینگروڈھیرئی کی پولیوایروڈکشن کمیٹی نے آئندہ پولیومہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کرلیا،نو ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے،اس حوالے سے گذشتہ روز پولیوایروڈکشن کمیٹی کااجلاس زیرصدارت فضل رحیم خان منعقدہوا جس کے شرکاء نے آئندہ پندرہ فروری کو شروع ہونے والی پولیومہم کو کامیابی سے ہمکنار کرکے کیلئے لائحہ تیار کرلیا، پولیومہم کیلئے چوبیس ٹیمیں تشکیل دے دیں جو مہم کے دوران گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فضل رحیم خان نے کہاکہ پندرہ فروری سے شروع ہونے والی مہم میں نویکلے ،بنڑ اور اینگروڈھیرئی میں نو ہزار چھ سو ترپن بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے تاہم مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے عوام اور بچوں کے والدین کو کرداراداکرنا ہوگا،اجلاس میں علمائے کرام،ناظم شوکت علی اورعلی رحمت کے علاوہ دیگر منتخب بلدیاتی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
662 total views, no views today


