مینگورہ، سوات کے حسین وادی کالام کا سڑک اخر کار ساتویں روز ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، مسلسل چھ روز تک سڑک بند ہونے کی وجہ سے پہاڑی اور سیاحتی علاقوں کے عوام کو اشیاء خوردنوش کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑا، ایک ہفتہ قبل دو دن تک لگاتار بارشوں کی وجہ سے گاؤں اسریت میں پہاڑی تودہ گرنے سے مینگورہ شہر کا زمینی رابطہ وادی کالام اوربالائی علاقوں سے کٹ چکا تھا
جس کی وجہ سے مٹلتان، کالام، اتروڈ ، مہوڈدنڈ سمیت دیگر گاؤں کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑر ہا تھا، پہاڑی تودہ کو ہٹانے کیلئے پاک فوج اور مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں شر وع کردی تھی ، جو اخر کار ساتویں روز کامیاب ہوئی اور سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، تاہم کالام تا مہوڈنڈ سڑک تاحال نہیں کھولا جاسکا ہے، جس کی وجہ سے مٹلتان اور مہوڈنڈ کے رہائشی افراد کو شدید اشیاء خوردونوش کی قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
مینگورہ کالام شاہراہ ساتویں روز کھل گیا، مہوڈنڈ سڑک لینڈ سلائڈنگ کے باعث تاحال بند
472 total views, no views today


