بریکوٹ، پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ کے سابق صدر انجینئر شرافت علی نے کہاہے کہ پارٹی ممبر سازی کی آخری تاریخ 28فروری ہے ۔پارٹی کارکن اس مدت میں خوب ممبرسازی کریں تاکہ انٹرا پارٹی الیکشن میں ایسے شخصیات کو کامیاب کریں جو مستقبل میں عمران خان کے ساتھ دے کر پارٹی اور پارٹی کارکنوں کی بھر پور خدمت کرسکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقہ لنڈاکے میں پارٹی تنظیم کے ساتھ ایک اہم اجلاس میں کیا ۔انہوں نے کہاکہ انٹر ا پارٹی الیکشن کارکنوں کا ایک امتحان ہے کیونکہ اگر ورکرز نے اسی الیکشن میں صحیح قیادت کو سامنے لانا ہوگا ۔انٹر اپارٹی الیکشن میں کامیابی کے لئے پارٹی ورکروں کو بڑی تعداد میں ممبرسازی کرناہوگی اور اگر ممبرسازی ٹھیک طریقے سے نہیں کیا گیا تو اس اثرات انٹرا پارٹی الیکشن پر ٹھیک نہیں ہوں گے ۔پارٹی میں سب سے زیادہ اہمیت پارٹی کارکنوں کی ہوتی ہے کیونکہ لیڈرز زیادہ ہوتے ہیں مگر ورکرز بہت کم ملتے ہیں ۔
848 total views, no views today


