ْبریکوٹ ، قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ نے گرڈ اسٹیشن کے تعمیراتی کام کے سست روی ،علاقے میں جہیز کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھانا،منشیات کے خلاف پولیس کے کامیا ب کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا ۔قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدیق علی خان منعقد ہوا ۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری باچا خان،عجب خان،عبدالغفار خان ،محمد شاہ خان،فریدون خان ،رب نواز خان ،بخت علی ،سجاد علی ،فد ا محمد خان ،عبدالرازق،عالم زیب خان ،صحافی ریاض احمد موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ بریکوٹ گرڈ اسٹیشن کے تعمیراتی سلسلے میں گذشتہ ماہ ال پارٹیز کانفرنس طلب کیا جو کہ بہت کامیاب ہو ا ۔بعد میں تمام پارٹی قائدین کے ساتھ قومی جرگہ تحصیل وفد کی صورت میں امیر مقام سے ملاقات کی ۔انہوں نے اسی وقت چیف پیسکو کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ فوری طور پر گرڈ اسٹیشن پر کام تیز کیا جائے اور وفد کو بتایا کہ ماہ جنوری میں اس پر باقاعدہ کام شروع ہوجائے گا مگر بدقسمتی سے واپڈا کے اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم کے مشیر امیر مقا م کے ہدایات کو پاؤں تلے روند ڈالا اور ابھی تک گرڈ اسٹیشن کا حا ل جوں کا توں ہے ۔قومی جرگہ نے امیر مقام سے درد مندہ اپیل کرتے ہوئے کہاکہ واپڈا کے اعلیٰ حکام کو پابند کردیا جائے کہ وہ فوری طور پر گرڈ اسٹیشن کے تعمیر کو بروقت مکمل کرے ۔انہوں نے علاقے میں جہیز جیسے لعنت کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا اور باقاعدہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی کہ وہ فوری طور پر علاقے میں جہیز جیسے لعنت کے خلاف ہر گاؤں میں پروگرامات منعقد کریں ۔منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارکردگی بہتر ہے اور منشیات کے خلاف پولیس نے جو کاروائیاں شروع کی ہیں ان کا دائرہ پورے تحصیل بریکوٹ کے ہر گاؤں تک وسیع کیا جائے پولیس کے ساتھ قومی جرگہ شانہ بشانہ اس مہم میں ہوگا ۔مزید براں انہوں نے بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ائندہ بھی معاشرے کے فلاح وبہبود اور سماج دشمن عناصر کے خلا ف بھر پو ر کردار ادا کریں گے ۔
734 total views, no views today


