سوات، کوزہ بانڈی میں ویلج کونسل کے چئیرمین عبدالودود ساتھیوں سمیت آج پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرینگے،شمولیتی تقریب میں وزیر اعلیٰ کے مشیر محب اللہ خان شرکت کرینگے ۔یونین کونسل کوزہ بانڈی کے ضلعی کونسلر اکبر حسین کے مطابق کوزہ بانڈی میں ویلج کونسل کے چئیرمین عبدالودود اپنے ساتھیوں سمیت آج بروز اتوار ایک جلسہ میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرینگے جبکہ شمولیتی تقریب سے وزیر اعلیٰ کے مشیر محب اللہ خان اور پارٹی کے دیگر عہدیدار شرکت کرینگے اس موقع پر ضلعی کونسلر اکبر حسین نے سوات نیوز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخلص لوگوں کے پارٹی میں آنے سے پارٹی مضبوط ہوررہے ہیں اور لوگ عمران خان اور اس کے ساتھیوں کے بھرپور ساتھ دے رہے ہیں ۔یاد رہے کہ عبدالودود پاکستان تحریک انصاف کے کارکن تھا لیکن گزشتہ کئی سالوں سے پارٹی کے ساتھیوں سے ناراض تھا ۔رپورٹ : وقار احمد سواتی سوات نیوز ڈاٹ کام
622 total views, no views today


