سوات، یونین کونسل رحیم آباد کے نوجوانوں نے قمبر بائی پاس پر سپورٹس سٹیڈئم کی تعمیر کیخلاف احتجاج شروع کردیا، یونین کونسل کے کرکٹ ٹیموں اور کھلاڑیوں نے پاکستان تحریک انصاف کے ممبرا ن اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل رحیم اباد کے کھلاڑیوں کیساتھ جو وعدہ کیا گیا تھا وہ وعدہ ایفا نہ ہو سکا ہے، کھلاڑیوں نے کہا کہ جو گراؤنڈ قمبر بائی پاس کے قریب بنایا گیا ہے یہ گراونڈ کرکٹ کیلئے تھا لیکن تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی نے وہ گراؤنڈ ہاکی کیلئے مقرر کردیا ہے، انجنیئر عارف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں ہاکی کا کھیل نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ کرکٹ سوات کے مقبول کھیلوں میں شامل ہیں ، تحریک انصاف نے قمبر بائی پاس پر جس گراونڈ کا افتتاح کیا ہے وہ گراونڈ کرکٹ کیلئے بنایا گیا تھا لیکن وہ گراونڈ ہاکی کو دیا گیا ، جو رحیم اباد، قمبر، تختہ بند، سمیت اس پاس کے علاقوں کے کرکٹ کھلاڑیوں کیساتھ سراسرناانصافی ہے، انہوں نے تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گراونڈ کو کرکٹ کودیں جبکہ ہاکی کیلئے الگ گراونڈ تعمیر کرے۔
1,032 total views, no views today


