سوات،فرسٹ ایکسیلنس ان جرنلزم ایوارڈ کے انٹریز تاریخ میں توسیع کردی گئی، اب سوات کے تمام جرنلسٹس پندرہ مارچ تک اپنے مضامین بھیج سکیں گے، ان خیالات کااظہار ایوارڈز ارگنائزر رفیع اللہ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ دس مارچ کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے اور اب سوات کے تمام جرنلسٹس اپنے مضامین پندرہ مارچ تک ای میل کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈز صحافیوں کے کام کو دیئے جائیں گے تاکہ مثبت اور تعمیر ی رپورٹنگ کرے، انہوں نے کہا کہ 27 مارچ کو ایک بڑا ایونٹ منعقد کیا جائیگا جس میں ملک بھر کے سینئر صحافی شرکت کرینگے اور ایوارڈذ جیتنے والے صحافیوں کو ایوارڈز دینگے، انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈز سرمنی صحافیوں کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا اوروہ ان کی رپورٹنگ اور خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سوات کے تمام صحافی اپنے مضامین اس ای میل ایڈریس پر ارسال کرسکتے ہیں۔ mediaaward2016@gmail.com۔
538 total views, no views today


