مینگورہ، جنگلات کے تحفظ ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے حیات فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہائی سکول شگئی میں پودے لگانے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ جنگلات کا تحفظ ماحول کو صاف ستھرا بنانے کیلئے اہم ہے ، اس لئے ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگاکر اس کا تحفظ کریں ، اس موقع پر حیات فاؤنڈیشن کے علاوہ محکمہ فارسٹ کے حکام بھی موجودتھے ، ضلع ناظم نے کہا کہ ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے درخت لگانان اور زیادہ سے زیادہ جنگلات کا ہونا انتہائی ضروری ہے اور مقاصد کے حصول کیلئے ضروری ہے کہ ہر فرد دو دو پودے لگائے جس سے کچھ عرصۃ بعد علاقہ سرسبز و شاداب ہو جا ئیگا۔
774 total views, no views today
Comments


