مینگورہ، عورتوں پر تشدد کے خلاف سوات میں ارلی وارننگ سسٹم کے قیام کا اعلان ، سوات کو تشدد فری ضلع بنانے کا عزم ، تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے ایک مقامی ہوٹل میں عورت فاؤنڈیشن کی آواز پراجیکٹ کے زیر اہتمام ایک ورکشاپ منعقدہوا ، جسمیں تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان ، تحصیل کونسلر یوسف علی خان ، کوارڈینیٹر نثار عالم سمیت سیاسی وسماجی تنظیموں کی عمائدین نے شرکت کی ، ورکشاپ میں عورتوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے عورتوں پر تشدد سمیت دیگر مسائل اجاگر گئے ، ورکشاپ میں ضلعی سطح پر عورتوں پر تشدد کی جڑیں ختم کرنے اور تمام وجوہات ختم کرنے اور تمام وجوہات ختم کرنے کیلئے ارلی وراننگ سسٹم کے قیام کا اعلان کیا گیا جس کا مقصد عورتوں پر تشدد کے وجوہات کا مکمل خاتمہ ہے ، خواتین اور عمائدین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بہت جلد سوات کو تشدد فری ضلع بنایا جائے گا۔
640 total views, no views today


