مینگورہ ، جماعت اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام ممتاز قادری کو پھانسی اور اسلام آباد میں پر امن مظاہرین پر تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین سوات پریس کلب کے سامنے جمع ہوئے اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی ، مینگورہ میں جماعت اہلسنت والجماعت سوات کے زیر اہتمام مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین نے ممتاز قادری کے تصاویر اور کتبے ہاتھو ں میں اٹھا رکھے تھے اور حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سوات پریس کلب پہنچے ،
مظاہرین سے حافظ مولانا سیراج الدینقادری ، علامہ محمد رضا خان قا دری ، قاری بشیر احمد قادری نے خطاب کیا ، انہوں نے کہ اکہ حکومت نے آئین اور قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ممتاز قادری کو پھانسی دی جبکہ اسلام آباد میں پر امن مظاہرین پر تشدد کیا ، انہوں نے کہا کہ مظاہرین پر تشدد اور لاہورمیں ہونے والے خود کش حملے کا بھی پر زور مذمت کرتے ہیں اور دھماکے کے تمام تر ذمہ داری نوازشریف پر عائد کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت پر ہم اپنی جانیں قربان کریں گے ،موجودہ حکمرانوں نے ایک قادری کو پھانسی دیکر شہید کردیا لیکن اب ہرگھر سے قادری نکلے گا ، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں پر امن احتجاج کرنے والوں کے خلاف ظالمانہ کاروائی بند کی جائے اور انہیں خوراک اور پانی مہیا کی جائے اور میڈیا کو ان سے ملنے کی اجازت دی جائے ، مظاہرین نے موجودہ حکمرانوں کے خلاف نعرے لگائے اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ۔
279 total views, no views today


