کبل، پاکستان تحریک انصاف یوسی توتانوبانڈئی کے ضلعی کونسلر حمید اور کسان کونسلر نواب خان ذاتی مفادات کے لئے پارٹی کے ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں ترقیاتی فنڈز میں گھپلوں سمیت سرکاری نوکریوں پر من پسند افراد بھرتی کر رہے ہیں عام ورکرکو نظر انداز کرکے دیرینہ کارکن دیگر پارٹیوں میں شامل ہورہے ہیں این جی اوز کے امداد اور راشن کے نام پر جعلی ممبر شپ دکھا کر قائدین کی حمایت حاصل کرنے والے مفاد پرست دیگر سرگرم کارکنان کو پارٹی سے نکالنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر قائدین نوٹس لے کر مذکورہ افراد کا قبلہ درست کرکے پارٹی کو مزید نقصان سے بچائیں عنقریب ایک بڑے جلسہ میں مذکورہ افراد اور انکے سہولت کاروں کے خلاف تمام حقائق منظر عام پر لائینگے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنما اور ویلج کونسل غاخی بانڈئی کے ناظم صنوبر،یوتھ کونسلر اجمل خان، کسان کونسلر عزت خان،سابق نامزد یوتھ کونسلر ویلج کونسل توتانوبانڈئی اسد اللہ سمیت پی ٹی آئی یوسی توتانوباندئی کے سرگرم کارکنان خورشید علی،میاں سید اکبر،الف جان،عقل ذادہ ،اعتبارگل،خورشید،رحم ذادہ اور دیگر نے ضلعی کونسلر حمید اور کسان کونسلر نواب خان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے سپاہی ہیں اور پی ٹی آئی کے لئے انکے قربانیاں روز روشن کی طرح عیاں ہیں البتہ پی ٹی آئی یوسی توتانوبانڈئی کے ضلعی کونسلر حمید اور کسان کونسلر نواب خان ذاتی مفادات کے خاطر پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں مذکورہ افراد ترقیاتی فنڈز کی تقسیم اور سرکاری نوکریوں میں عام ورکر کو نظر انداز کرکے پی ٹی آئی منشور کی خلاف ورزی کررہے ہیں جس سے پارٹی قائدین کو آگاہ کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ عنقریب پورے یونین کونسل کی سطح پر ایک بڑے جلسے کا اہتمام کرینگے جس میں مذکورہ مفاد پرست عناصر اور انکے سہولت کاروں کے خلاف تمام حقائق منظر عام پر لائینگے اور احتجاج کا سلسلہ جاری رکھ کر کسی کو پارٹی میں من مانی کی اجازت نہیں دینگے۔
598 total views, no views today


