سوات، ملاکنڈ یونیورسٹی میں سوات سٹوڈنٹس سوسائٹی کے چئیر مین ڈاکٹر عطاء اللہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے طلبہ و طلبات کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائنگے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونیورسٹی میں سوسائٹی کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، کہ سوسائٹی کے ممبر شپ کارڈ کا انعقاد بہت جلد عمل میں لایا جائے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ سوات سٹو ڈنٹس سوسائٹی میں سواتی طلبہ اور طلبات کے علاوہ یگر اضلاع کے طلبہ و طلبات کے مسائل کو بھی حل کیا جا ئے گا ۔ سوسائٹی کے چئیرمین نے آئندہ ہفتے کو نئی آنے والے طلبہ کو سوسائٹی کے طرف سے فری ویکم پارٹی دینے کا اعلان بھی کیا ۔ رپورٹ : حمزہ یوسفزئی سوات نیو ز ڈاٹ کام
638 total views, no views today
Comments


