مینگورہ، محکمہ ثقافت خیبر پختونخوا کے ثقافتی ورثے کی احیاء پروگرام کے تحت پختون وارد روب کے زیر اہتمام مینگورہ کے مقامی ہوٹل میں سواتی ہینڈی کرافٹ کی شاندار نمائش ، مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کی نمائش میں گہری دلچسپی اور زبر دست پذیرائی ، تفصیلات کے مطابق مینگورہ میں گذشتہ روز پامیر ہوٹل مینگورہ میں منعقدہ سواتی ہینڈی کرافٹ کی نمائش میں خواتین اور مرد ہنر مندوں نے ملبو سات ، چپل اور ہاتھوں سے بنائے گئے دیگر مصنو عات کے سٹالز لگائے تھے ، نمائش میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی نمائش میں آنے والے شہریوں نے ہنر مندوں کے بنائے گئے مصنوعات میں گہری دلچسپی لی اور ہنر مندوں کے کام کو بے حد سراہا۔نمائش کے آرگنائزر حارث بدر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ پختون وارڈ روب ملکی اور بین القوامی سطح پر سواتی ہنڈی کرافٹ کی مارکیٹنگ کے ذریعے مقامی ہنر مندوں کی آمدنی میں اضافے کیلئے کو شان ہے اور اس نمائش کا انعقاد بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ، انہوں نے مستقبل میں بھی پختون ہنر مندوں کو ملکی اور بین القوامی سطح پر پذیرائی دلانے کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
520 total views, no views today


