مینگورہ، مینگورہ کے سماجی کارکن نیازمحمد نے کہاہے کہ علاقہ پانڑ نعیم ٹاؤن میں صفائی ستھرائی کا نظام انتہائی ناقص ہے اورقدم قدم پر گندگی کے ڈھیر پڑے نظر آرہے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں بلکہ مختلف امراض کے پھیلنے کا بھی خدشہ ہے،ایم اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علاقے میں بعض لوگ گندگی ڈال رہے ہیں مگر اس کی صفائی ستھرائی کا کوئی انتظام موجود نہیں اورگندگی کے سبب آس پاس میں رہائش پذیر افرادکا سانس لینا محال ہوگیا،انہوں نے ٹی ایم اے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طورپر مذکورہ علاقے میں صفائی ستھرائی کیلئے اقدامات اٹھائیں اورجو لوگ گندگی پھیلا رہے ہیں ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائیں تاکہ عوامی مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔
530 total views, no views today
Comments


