مینگورہ، اے آر وائی کے اینکر پرسن اقرار الحسن کی گرفتاری کیخلاف سوات پریس کلب کے صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ ، سند ھ حکومت کیخلاف نعربازی کی گئی اور فوری رہا ئی کا مطالبہ کیا ، احتجاجی مظاہر ے سے سوات پریس کلب کے چیف آرگنائزر غلام فاروق ، چیئرمین شہزاد عالم اور سابق چیئرمین رشید اقبال نے خطاب کرتے ہوئے اینکر پرسن اقرار الحسن کی گرفتاری کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ سندھ حکومت کی اسمبلی ہاؤس کی سیکورٹی کا پول کھولنے پر انہوں نے یہ اقدام اٹھایا ہے ،
انہوں نے کہا کہ حکومت سیکورٹی کا نظام بہتر بنائے نہ کہ تعاؤن کرنے والے صحافیوں پر ایف آئی آردرج کریں ، انہوں نے کہا کہ موصوف اینکر پرسن کو فوری طور رہا کیا جائے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ورنہ ملک گھیر احتجاج شروع کریں گے ۔
337 total views, no views today


