سوات، پی ٹی ائی یوسی کوزہ بانڈئی کے سرگرم کارکن ہاشم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے کسٹم ایکٹ کی واپسی کا اعلان نہ کرکے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے مطالبے کا خون کردیا ہے ، انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کا سب سے بڑا مطالبہ مرکزی حکومت کی جانب سے کسٹم ایکٹ کا نفاذکا فیصلہ واپس لینا تھا اور عوام صرف اس وجہ سے جلسے میں ائے تھے اور میاں نواز شریف نے خاتمے کا اعلان نہ کرتے ہوئے یہاں کے عوام کے جذبات کاخون کردیا انہوں نے کہا کہ جلسے میں دس ہزار کرسیاں لگائی گئی تھی جو ادھی خالی پڑی تھی اور اب 22 مئی کو ہم دیکھا دینگے کہ جلسہ کیا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ کڈنی ہسپتال کا افتتاح دوسری بار کیا گیا ہے جبکہ ان منصوبوں کا بھی اعلان کیا گیا جنکا افتتاح پہلے سے ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے جلسے کیلئے شاہدرہ ،منگلور روڈ کو راتوں رات تعمیر کیا گیا اور مرکزی حکومت کو یہاں کے عوام کی اتنی فکر ہے تو 2010 سے خراب روڈ صرف نواز شریف کیلئے بنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ 22 مئی کا پی ٹی ائی جلسہ سوات کی تاریخ میں نئی تاریخ ر قم کریگا ،
712 total views, no views today


