مینگورہ، پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمااور وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے چکدرہ سے کالام تک ایکسپریس وے کی منظوری دیکر اپنا وعدہ پورا کردیا، سی پیک میں ملاکنڈڈویژن کو شامل کرنے سے یہاں پر ترقی کے نئے دروازے کھل جائیں گے، سیاست میں نئے انے والے پہلے سیاست کو سیکھیں اس کے بعد بولنے کی کوشش کریں، مراد سعید نے سوات کیلئے کچھ نہیں کیا ، ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات نیوز ڈاٹ کام کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مراد سعید پہلے تولے پھر بولیں نواز شریف نے 2012 میں وعدہ کیا تھا کہ اگر میں وزیر اعظم بن گیا تو چکدرہ سے کالام تک ایکسپریس وے تعمیر کراؤنگا، اج انہوں نے اپنے وعدے کی تکمیل کردی ہے، انہوں نے کہا کہ بشام سے خوازہ خیلہ تک سڑک کو سی پیک میں شامل کرنے سے ملاکنڈڈویژن میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا، انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں پر بہت جلد کام بھی شروع ہو جائیگا، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پہلے ہی پندرہ کلومیٹر سڑک کی تعمیر شروع کرچکی ہے، جو ان منصوبوں سے علیحدہ ہے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کوئی ایک منصوبہ بتائی جو انہوں نے سوات کیلئے شروع کیا ہوں، انہوں نے کہا کہ اسلام اباد میں مزے کرنے والے سوات کے مسائل کو جاننے کی کوشش نہیں کرتے۔
560 total views, no views today


