سوات ، انتخابی نظام میں بہتری لانے کیلئے ضلع سوات کے تمام سیاسی جماعتوں ،الیکشن کمشنر اور نادرا کے تعاون کا مشکور ہوں ،پوری ملک میں انتخابی اصلاحات کیلئے فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک اور سیاسی جماعتوں کے سفارشات کو پارلیمنٹ میں قانونی اور ائینی تحفظ دہنے سے دھاندلی کا راستہ روکے گا ضلع سوات کے سیاسی جماعتوں نے انتہائی جمہوریت پسندی ،اعتدال اور امن پسندی کا مظاہرہ کیا ،مردم شماری ،جغرافیائی حدود اور آبادی کے تناسب سے از سر نو حلقہ بندیاں ،ہر شناختی کارڈ ہولڈرکوووٹ دینے کا پابند بنانا ،اوورسیز پاکستانیوں کیلئے دینے کا بندوبست کرنا،مناسب نمائندگی پر الیکشن کرانا ،خواتین وحضرات اور معذوروں کیلئے الگ الگ پولنگ اسٹیشنوں کا اہتمام کرنا ،تمام سیاسی جماعتوں کا متفقہ مطالبات ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ الیکٹرول ریفامز گروپ کے کنوئیر اورکرنٹ افئیر کے معروف کالم نگار ابراہیم دیولئی نے گزشتہ روز ودودیہ ہال میں انتخابی اصلاحات کے حولالے سے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جس میں الیکشن کمیشن ، نادرا ،طلباء ،وکلاء ،صحافی برادی ،سول سوسائٹی ،اور سیاسی قائدین نے شرکت کی ۔ابراہیم دیولئی نے متعلقہ اداروں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک کے انتخابی نظام کیلئے فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام سیاسی جماعتوں اور دیگر سٹیک ہولڈر ز کے سفارشات کو پارلیمنٹ سے آئینی اور قانونی تحفظ مل جائے تو نہ صرف دھاندلی اور کرپشن کا خاتمہ ہوجائے گا بلکہ پاکستان کا شمار بھی چین ،جاپان ،یورپ کے طرح جمہوری اور ترقی یافتہ ممالک میں ہوجائیگا ۔انہوں نے ممبران اسمبلی سے اپیل کی کہ ملک بھر سے آئے ہوئے سفارشات کو آئین کا حصہ بنانے کیلئے اسمبلی فلور پر اواز آٹھائے ۔رپورٹ : وقار احمد سواتی سے
948 total views, no views today


