مینگورہ، مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ منگلور میں پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو پولیس زخمی ہوگئے ، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات بارہ بجے کے قریب سنگوٹہ میں پولیس وین معمول کے مطابق گشت کے بعد واپس پولیس سٹیشن ارہا تھا کہ اسی اثناء نامعلوم افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ،
جن کو فوری طبی امداد کیلئے سنٹرل ہسپتال کے کیجولٹی وارڈ منتقل کئے گئے ، ہسپتال میں زخمی پولیس اہلکارفضل واحد ولد دوزن سکنہ منگلور جاں بحق ہو گئے ، جبکہ سپیشل پولیس فورس عبید اللہ اور ریگولر پولیس اہلکار ظاہر شاہ زخمی ہوگئے ، نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس نے علاقہ میں سرچ اپریشن شروع کیا تاہم اخری اطلاعات انے تک کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں لائے جا سکی۔
292 total views, no views today


