مینگورہ ، قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین اور صوبائی وزیر سکندرخان شیرپاؤ آج سوات کا دورہ کریں گے،اس حوالے سے پارٹی کے ضلعی ترجمان بہرام خان عثمان خیل نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے جس کے مطابق سکندرخان شیرپاؤ آج سوات کا دورہ کریں گے اور تحصیل مٹہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کریں گے،انہوں نے پارٹی کارکنوں سے بروقت تقریب میں شرکت کرنے کی اپیل ہے اور کہاہے کہ پارٹی کارکن ،وطن پال یوتھ اورپارٹی کی دیگر ذیلی تنظیمیں قافلوں کی شکل میں مٹہ میں ہونے والی اس اہم تقریب میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔
614 total views, no views today
Comments


