بحرین، گرمی شروع ہوتی ہی ملک بھر سے سیاحوں نے گرمی سے بچنے کیلئے بحرین اور کالام کے پُر فضا مقامات کا رُخ کرلیاہیں اسی سلسلے میں گزشتہ روز بحرین میں امن وامان سے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایچ او بحرین امتیاز علی خان نے میڈیا نمائندوں سے گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے سیاحوں کو ہر قسم کاتحفط دینے کیلئے تیار ہیں اور اسی سلسلے میں بحرین پولیس نے اپنا سکیوریٹی پلان بھی تیار کیا ہے جس کے مطابق بحرین اور گردنواح میں تمام غیر مقامی لوگوں کے رجسڑیشن کو یقینی بنایا جائیگا اور ساتھ ساتھ مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھا جائیگا۔امتیاز علی خان نے مزید کہا کہ انہوں نے بحرین کے تمام ہوٹل مالکان سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ اپنے ہوٹلز میں ایسے کسی بھی شخض کو ٹھرنے کی اجازت نہ دے جس کے پاس قومی شناختی کاڑد نہ ہو۔ایس ۔ایچ۔او بحرین نے کہا کہ علاقے میں امن کو برقرار رکھنا مقامی لوگوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے یاد رہے کہ جوان پولیس افسر امتیاز علی خان کے بحرین پولیس سٹیشن میں تعناتی کے بعد علاقے میں امن برقرا ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف گہرا تنگ ہوتا جارہا ہیں۔
414 total views, no views today


