بریکوٹ، وزیر اعلیٰ خیبر پختوں خواہ کے معاون خصوصی برائے ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کھوکھلے اور خالی خول نعروں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ، حلقہ نیابت میں کرڑوں روپے کے ترقیاتی کام کر چکے ہیں جس میں کئی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ گئے جبکہ کئی منصوبوں پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے، سابق ادوار میں سیاسی لوگوں نے مختلف نعروں اور دھوکوں کے زریعے عوام ووٹ لیکر پھر غائب ہو جا تے ، آج اللہ کے فضل سے ہفتے میں دو دن اپنے حلقے میں عوام کے مابین میں موجود رہتا ہوں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے حکومت نے تبدیلی کے نام پر عوام سے ووٹ لیا ہے ۔لیکن اب عوام ترقیاتی منصوبوں ، محکموں میں اصلاحات اور کر پشن کلچرل کے خاتمے اور آزاد خود مختیار مضبوط اداروں کے شکل میں عوام بتدریج تبدیلی محسوس کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل بریکوٹ کے علاقہ شموزئی میں پارسا کے تعاون ایک کرڑو53 لاکھ روپے خطیر رقم BHU شموزئی کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر ضلعی کونسلر سید باچا حسین ۔ ضلعی کونسلر زمین خان ، تحصیل کونسلر کاشف خان۔ ویلج کونسل ناظم اعجاز حسین خان، ودیگر بھی موجود تھے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر امجدعلی نے BHU شموزئی کیلئے لیبر روم سمیت MNCH سینٹر قائم کرنے کا اعلان بھی کر دیا ، انہوں نے کہا کہ قلیل مدت میں حلقہ نیابت میں جو ترقیاتی کام کئے۔ جس مثال گزشتہ 65 سالوں میں نہیں ملتی ۔ اور مزید ترقیاتی منصوبوں کا ایک وسع جا ل بچھا دیا ہے ، سابق ادوار میں ایم پی ایز اور ایم این ایز کا 25 فیصد کمیشن کے وصولی کے شواہد موجود ہیں ۔ لیکن اللہ کے فضل سے حلقہ نیابت میں کرڑوں روپے کے ترقیاتی کام کئے مگر ہر کسی کو کھلا چیلنج ہے اگر کسی نے ایک پیسہ کمیشن یا کر پشن ثابت کی تو سیاست چھوڑدوں گا ، انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی لوگ حسب سابق کی طرح دوبارہ قوم کی خزانہ دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کیلئے موقع تلاش کر رہے ہیں مگر عوام کو ان تمام پارٹیوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں جو مختلف نعروں کے زریعے عوام کو دھو کہ دیا تھا ، اب عوام ہوشیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصا ف غریبوں کی پارٹی ہے، اگر خدانخواستہ میں کسی دوسری پارٹی میں ہو تا تو ان سے کونسلر کی ٹکٹ دینے کی توقع نہیں تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیرمین عمران خان نے سیاست معاشرے کے نظرانداز اور پسماندہ لوگو ں کو منتقل کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سوات کے جلسہ عام نے مخالفین کے اوسان خطا کردیئے۔ تاریخ میں اتنا بڑا جلسہ کسی دیکھا نہیں ۔ اور یہ جلسہ دیگر پارٹیوں کیلئے ایک مسیج بھی ہے کہ کے پی کے اور خصوصا ضلع سوات پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ ہے اور انشااللہ 2018 کے جنرل الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی جیت ان کا مقدار ہے۔ 11 کمروں 2 رہا ئشی کوارٹرز 4 جنرل واش رومز پر مشتمل شموزئی BHU کی تکمیل پر علاقے کے عوام اور بلدیاتی نمائندوں نے معاون خصوصی برائے ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی کا شکر یہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ ڈاکٹر امجدعلی نے شموزئیBHU میں لیبر روم اور ایک MNCH سینٹر کا اعلان کر دیا جس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں
398 total views, no views today


