مینگورہ ، نوجوان ہمارا سرمایہ ہے ، ان ہی کے کوششوں سے بہتر کل ممکن ہے ، تعلیم یافتہ لوگ ہی آگے آکر مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں ،سیاست سے بالاتر ہوکر ملک و قودم کی ترقی کیلئے ہر فرد کو کوشش کرنی ہوگی ، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما وار سابق صوبائی وزیر واجد علی خان نے صوبائی یوتھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر مسلم لیگ ن فیض آباد کے ضلعی کونسلر ارشاد ، سوشل ایکٹیوسٹ افتخار اور یوتھ رمشا ء اعوان ، یوتھ ممبران ور وزراء موجودتھے جبکہ ایم پی اے فضل حکیم بھی تھوڑی دیر کیلئے آکر چلے گئے ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واجد علی خان ، ارشاد خان اور افتخار نے ممبران کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہ اکہ سیدوٹیچنگ ہسپتال کی عمارت کی جلد تعمیر کیلئے موجودہ حکومت کو سنجیدگی سے اقدامات کرنے ہونگے ، 9 سال ہوگئے ہیں ابھی تک عمارت تعمیر نہیں ہوئی ، انہوں نے کہا کہ سیدومیڈیکل کالج سفندیار امیر زیب کا کارنامہ ہے لیکن اب اس کی اپنی عمارت تعمیر ہونی چاہیئے ، ممبران نے عمارت کے حوالے سے کہا کہ 18سال ہوگئے عمارت پیرامیڈیکس کی اراضی پر ہے اپنی زمین ہے فنڈنگ بھی ہوئی لیکن ، حکمران توجہ ہی نہیں کررہے ہیں اس پر واجد علی خان نے ذمہ داروں سے فوری عمارت کی تعمیر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دیگر میڈیکل کالجوں کی طرح اس پر ہی توجہ دی جائے تاکہ طلباء مسائل کے شکار نہ ہوں ، سپورٹس فنڈ کے حوالے ارشاد خان نے کہا کہ سپورٹس فنڈ یونین کونسلوں کی سطح پر تقسیم کی جائیگی اور سپورٹس پر لگے گا ، جہاں کھیل کے میدان نہیں ہیں وہاں قائم ہونگے ، گراسی گراؤنڈ کے حوالے کہا گیا کہ مثبت سرگرمیاں ہی معاشرے میں نکھار لاسکتے ہیں گراؤنڈ کو جلسے جلوس کے بجائے کھیل کھود کیلئے استعمال میں لایا جائے ۔
480 total views, no views today


