بریکوٹ، نوجوان نسل کھیل کود کے ساتھ ساتھ تعلیم کے حصول پر خصوصی توجہ دیں ۔ کھیل کود انسانی جسم کیلئے نہایت ضروری ہے جہاں بھی کھیل کود کے میدان آباد ہیں وہاں ہسپتال ویران ہو تے ہیں ،ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق تحصیل امیدوار نیاز محمد خان عرف تو ر خان، ویلج کونسل گورتئی کے ناظم شاہ علیم باچا نے علاقہ کنڈوآباد میں ڈی پول نائٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہو ئے کیا ، انہوں نے کہا کہ معاشرے کے نوجوان طبقہ کھیل کود کے ساتھ ساتھ تعلیم میں اپنی ملک وقوم کانام پورے دنیا میں روشن کر یں کیونکہ آج کے نوجوان مستقبل کے معماران ہیں کھیل کود جرائم اور منشیات سے پا ک معاشرے کے تشکیل نو میں بہترین کردار اد اکر سکتے ہیں ۔ اخر میں انہوں نے کنڈوآباد نائٹ ڈی پول ٹورنامنٹ کے ارگنائزنگ کمیٹی کیلئے مبلغ 5 ہزار روپے کا اعلان کر دیا ، اس حوالے کنڈوآباد ڈی پول نائٹ ٹورنامنٹ کے ارگنائزنگ کمیٹی کے چیرمین زرین تاج خان اور طارق خان نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ اس ٹور نامنٹ میں ضلع بھر کے کل 30 ٹیموں نے حصہ لیا ہے اور ہم کوشش کر تے ہیں اور عیدالفطر کے بعد فانئل میچ ہو گا ، انشااللہ یہ ٹور نامنٹ خوشگوار حالات میں اختتام پذیر ہو نگے کیونکہ اس ٹورنامنٹ میں تما م ٹمیں سنجیدہ کھلاڑی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مہمانان خصوصی ناظم ویلج کونسل گورتئی شاہ علیم باچا اور نیازمحمد خان عرف تور خان کے انتہائی مشکور ہیں ۔ افتتاحی میچ گورتئی ہسپتال الیون اور گوگدرہ الیون کے مابین کھیلا گیا گوگدرہ الیون کے کھیلاڑیوں بہترین کار کردگی کامظاہر ہ کر تے ہو ئے گورتئی الیون کو ایک صفر سے ہرا دیا ۔
488 total views, no views today


