کبل ، دریائے سوات میں گزشتہ روزلاپتہ ہونے والے شخص کی لاش تحصیل کبل کے علاقے اخون کلے میں دریا سے برآمد کرلی گئی ،میت تدفین کے لئے ورثاء کے حوالے کردی گئی ، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روزننگولئی چھوٹا کالام کے مقام پر احمد گل ولد خان گل ساکن مٹلتان کالام دریائے سوات میں نہاتے ہوئے تیز لہروں کی نذر ہوگیا تھا جس کے بعد متوفی کی تلاش جاری تھی لیکن پوری رات کی تلاش کے باؤجود کامیابی نہ مل سکی ، تاہم متوفی کی لاش اگلے روز کبل کے علاقے اخون کلے میں دریا سے برآمد کرلی گئی جس کی تصدیق کے بعد لاش تدفین کے لئے ورثاء4 کے حوالے کردی گئی۔
556 total views, no views today
Comments


