بحرین ، سعودی خادم حرمین شریفین کا امدادی ادارہ برائے پاکستان کی جانب سے وادی سوات میں قدرتی آفات سے متاثرہ 37 مختلف پانی کی سکیموں کی بحالی پر کام شروع کردیا گیا ہے جس میں صاف پانی کی سکیموں کے علاوہ ہینڈ پمپس کی تنصیب بھی شامل ہے ۔ جس پر تقریباً 2 کروڑ 72 لاکھ روپے لاگت آئے گی ان منصوبوں سے وادی سوات کے ہزاروں افراد مستفید ہوں گے۔ اس سے پہلے بھی سعودی عرب کی طرف سے وادی سوات میں بے گھر افراد کیلئے گھر بنائے جارہے ہیں ۔جوکہ جلد ہی تکمیل کے بعد متاثرین کے حوالے کردیے جائیں گے تاکہ وہ ان گھروں میں اپنی زندگی معمول کے مطابق بسر کرسکیں۔
پاکستان میں جاری تمام ریلیف اور تعمیر نو کے منصوبوں کو محمد بن نایف بن عبدالعزیز آل سعود جو کہ ولی عہدو نا ئب صدر برائے سعو دی کابینہ وسعودی وزیر داخلہ ومنتظم اعلی خادم حرمین شریفین کا امدادی ادارہ برائے پاکستان کے زیرسرپرستی سرانجام دئیے جا رہے ہیں۔ جوکہ سعودی عوام کا پاکستان کے سا تھ عقیدت اور محبت کی شاندار مثال ہے۔
456 total views, no views today


