سوات ، سرخنہ یو سی برہ بانڈئی میں ٹرانسفارمر 14دنوں سے خراب ہے۔تمام سیاسی اور سماجی شخصیات کے دروازے کھٹکھٹانے کے باوجود کوئی توجہ نہیں دے رہا۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل برہ بانڈئی کے محلہ سرخنہ میں 14دنوں سے ٹرانسفارمر خراب ہے جس سے عوام کو سخت تکلیف کا سامنا ہے۔اہلیان محلہ نے بتایا کہ ان کے محلہ میں تقریباً 300کے قریب گھر ہیں۔جن کیلئے 100kvکا ٹرانسفارمر نصب ہے۔ٹرانسفارمر میں وقتاً فوقتاًفنی خرابی پیدا ہوتی ہے۔جس سے ان کو سخت مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امسال گرمی میں تین دفعہ یہ ٹرانسفارمر خراب ہوچکا ہے۔جس کی مرمت انہوں نے گھر گھر چندہ اکھٹا کرکے کی ہے۔لیکن اس بار ٹرانسفارمر کی خرابی کو 14دن گزرگئے لیکن کوئی ان کا حال پوچھنے نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے تمام سیاسی اور سماجی شخصیات اور منتخب نمائندوں کے دروازے کھٹکھٹائے لیکن ان کی فریاد کسی نے بھی نہ سنی۔مساجداور گھروں میں لوگوں کو نماز کیلئے پانی میسر نہیں۔بچوں ،بوڑھوں اور مریضوں کو انتہائی سخت اذیت کا سامنا ہے۔تمام معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔اور سرخنہ کو پتھر کے دور میں دھکیلا گیا ہے۔سرخنہ کے عوام اپنے منتخب نمائندوں سے سخت نالاں ہیں۔انہوں نے حکومت وقت سے پرزور اپیل کی ہے کہ ان کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
504 total views, no views today


