سوات ،سوات میں بدترین بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری، افطاری ، سحری اور اور تراویح کے اوقات میں ناروا لوڈشیڈنگ نے روزہ داروں کے امتحان کو مزید بڑھادیا ، واپڈا حکام سمیت علاقے سے منتخب ممبران اسمبلی کی مجرمانہ خاموشی ،عوامی حلقوں کا صورت حال پر اظہار افسوس، رمضان کا آغاز ہوتے ہی سوات کے طول وعرض میں ناروالوڈشیڈنگ کا آغاز کردیا گیا ہے
جس سے شدید گرمی کے مارے روزہ داروں کا برا حال ہے ، دن اور رات میں بجلی کی آنکھ مچولی نے لوگوں کے دن کا چین اور رات کی نیند کو ختم کردیا ہے، طویل بجلی لوڈشیڈنگ سے بعض علاقوں میں پانی کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے ، اس کے علاوہ اسپتالوں میں بھی مریض اور ان کے تیمارداروں کو مشکلات کاسامنا ہے ، عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا حکام صورت حال کا نوٹس لے کر اگر شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ پر عمل درآمد کرائیں تو روزہ داروں کو کچھ ریلیف مل سکے ۔
286 total views, no views today
Comments


