سوات، سوات کے ممتاز سیاسی شخصیت و شاہی خاندان کے سپوت میانگل شہریار امیر زیب نے کہا ہے کہ فنڈز کو گلی کوچوں پر استعمال کرنے کے بجائے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے خرچ کیا جائے ،سوات میں بے پناہ قدرتی وسائل موجود ہے جس سے بیروز گاری کا خاتمہ یقینی ہے،یہاں پر پانی وافر مقدار میں موجود ہے جس کو استعمال میں لاکر بجلی لوڈشیڈنگ کے مسئلہ سے نجات حاصل کرسکتے ہیں مگر بدقسمتی سے ذمہ دار لوگ اس طرف توجہ ہی نہیں دیتے ،اگر سوات میں میگا پراجیکٹس شروع ہوجائے تو یہاں کے بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار مل جائیگا جبکہ سوات بھی ترقی کے راہ پر گامزن ہوجائیگا،ان خیالات کا اظہار میانگل شہریار امیر زیب نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں شہریوں کو بنیادی وسائل گھر کے دہلیز پر فراہم ہوتے ہیں مگر یہاں سب کچھ الٹ ہے بدقسمتی کی انتہاء ہے کہ اب بھی یہاں کے لوگوں کو پانی جیسی قدرتی نعمت میسر نہیں ،بجلی و گیس لوڈشیڈنگ کیوجہ لوگوں کی سکون غارت ہوچکی ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سوات میں بے پناہ قدرتی وسائل موجود ہے مگر اس سے یہاں کے باشندوں کو کوئی فائدہ نہیں ،سیاحت کے شعبے سے بے پنا ہ فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں ریاستی دور میں سیاحت کو خصوصی توجہ دی گئی تھی مگر اب زبوں حالی کا شکار ہے اگر ہم صرف کالام روڈ کو دیکھ لے جس کو تباہ ہوئے حکومتیں گزر گئے مگر اس کے بحالی کیلئے صرف زبانی جمع خرچ سے کام لیا جارہا ہے ائے روز اس تباہ حال سڑک پر خطرناک حادثے رونما ہوکر قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہاہے ،ذمہ دار لوگ وہاں کے مقامی لوگوں کے مشکلات کودیکھ کر بھی خاموش ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت سوات کے مسائل پر مزید انکھیں بند نہ کریں یہاں کے تباہ حال معیشت کو بحال کرنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائیں سوات کے عوام نے ہر موقع پر قربانیاں دی ہے مگر افسوس کا مقام ہے ابھی تک ہمیں صلہ نہیں ملا ۔
506 total views, no views today


