مدین ، بحرین کے علاقہ چم گھڑی میں شادی شدہ خاتون پاؤں پھسلنے سے دریا میں گر کر جان بحق ہو گئی مدین کے مقام پر لاش دریا سے برآمد کر دی گئی ، بحرین کے علاقہ چم گھڑی میں مسماۃ نبیہ زوجہ امیر زیب دیگر عورتوں کے ساتھ دریا میں گئی جہاں دریا سے لکڑی پکڑتے ہوئے پاؤں پھسل گیا دریا کے ظالم موجوں نے آنافانا مرحومہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ مقامی لوگوں کے سرتھوڑ کوشش کے بعد مدین سرخ پل کے قریب مرحومہ کے لاش دریا سے نکال دی گئی اور ورثا ء کے حوالہ کر دی گئی ۔
570 total views, no views today
Comments


