بٹ خیلہ، ملاکنڈ ایجنسی کے مرکزی شہر بٹ خیلہ قومی شاہراہ پر ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق دو زخمی ڈرائیورفرار زخمیوں اور نعیشوں کو بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جنہیں بعدازاں اپنے ابائی علاقہ پشاور روانہ کر دیا گیا ذرائع کے مطا بق ظفرپارک بٹ خیلہ قومی شاہراہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر کار نمبر اے 0194 مخالف سمت سے آنے ٹرک نمبر جی ایل ٹی 7588سے ٹکرا گیا جسکے نتیجے میں کار میں سوار پشاور جانے والے ایک ہی خاندان کے چار افراد آیاز ،مشتاق پسران آمین خان ،سیراج اور سات سالہ میراج پسران روستم ساکنان دلا زاک پشاورجاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد اشفاق اور ارشد زخمی ہوگئے مقامی لوگوں نے اپنے مدد اپ کے تحت نعیشوں اور زخمیوں کو بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی میتوں کو ابائی علاقہ پشاور پہنچا دیا گیاجبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں لیویز پوسٹ بٹ خیلہ نے حادثے کی رپورٹ درج کرکے مذید تفتیش شروع کردی ہیں حادثے کے باعث موٹر کا مکمل تباہ ہو گیا ہے
558 total views, no views today


