کبل، تحصیل کبل لوڈشیڈنگ کا دورانیہ22 گھنٹے سے تجاوز کرگیا، کاروبار زندگی مکمل طور پر مفلوج، روزہ داروں سمیت بوڑھے ،بچوں اور خواتین کا حکمرانوں کو بد دعائیں ،وقافی حکومت کے خلاف عوام کے دلوں میں پیدا ہونے والے نفرت میں اضافہ،واپڈا کبل کے خلاف ڈنڈا بردار جلوس نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے، واپڈا اہلکار فالٹ کا بہانہ بنا کر بجلی فروخت کررہے ہیں جس کے خلاف بھر پور کارروائی کرینگے ان خیالات کا اظہار تحصیل کبل سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتب فکر کے افراد نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل کبل خصوصا فیڈر تھری پر ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جہاں پر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 22گھنٹے تک بڑھا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے شدید گرمی کے دوران روزہ داروں کی چیخیں نکل جاتے ہیں جبکہ کاروبار زندگی بھی مکمل طور پر مفلوج ہوکررہ گئی ہے علاقے کے لوگوں کی دلوں میں وفاقی حکومت کے خلاف نفرت میں مزید اضافہ ہورہا ہے کیونکہ موجودہ حکومت کے دور اقتدار میں پختونوں کو کھبی چوکر کھلانے پر مجبور کیا جاتا ہے تو کھبی آئی ڈی پیز کا پنجاب داخلہ پر پابندی جبکہ گرمی شروع ہوتے ہی ناروا لوڈ شیڈنگ کے ذریعے پختون قوم خصوصا سوات کے لوگوں کو اذیت پہنچانے سمیت دو وقت کی روٹی سے محروم رکھنے کا بندوبست کیا جاتا ہے جو کہ سراسر ظلم اور ناانصافی پر مبنی ہے انہوں نے کہا کہ باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے تحصیل کبل کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور وہ دن دور نہیں جب علاقے کے عوام ڈنڈے اٹھا کر واپڈا دفاتر کا گھیراؤ کردینگے انہوں نے واضح کیا کہ فالٹ کا بہانہ بنا کر واپڈا والے بھاری رقوم کے عوض مختلف کارخانوں کو بجلی فروخت کررہے ہیں جس کے خلاف بھر پور کارروائی کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا ہے ۔
510 total views, no views today


