سوات، صوبائی وزیر کھیل و ثقافت اور امور نوجوانان محمود خان کی جانب سے منظور کردہ گاؤں درشخیلہ سوات میں گاؤں اور زمین کی حفاظت کیلئے پشتوں کی تعمیر کا منصوبہ تیزی سے جاری ہے جو (5)کروڑروپے کی لاگت سے تین مہینوں میں مکمل ہوگا۔ منصوبہ پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لینے کے لئے تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان بد ھ کے روز درشخیلہ گئے اور دریا میں پانی کی بڑھتی ہوئی مقدار کے پیش نظر ٹھیکداروں کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو ہنگامی بنیادوں پر تیز کیا جائے تاکہ برسات کے موسم سے پہلے پہلے حفاظتی پشتے مکمل ہوں اور گاؤں کی قیمتی زرعی اراضی اور گھر بر وقت محفوظ بنائے جاسکیں ۔ اس موقع پر تحصیل ناظم نے اپنی طرف سے مزید دس لاکھ روپے کے فنڈ کا بھی اعلان کیا ۔انھوں نے ہدایت کی کہ منصوبہ مدت تکمیل سے قبل ہی مکمل کیا جائے تاکہ کسی نقصان کے خدشہ کے بغیر قیمتی اثاثوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔
550 total views, no views today


