سوات، چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے گزشتہ روز مینگورہ کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور دکانداروں کے مسائل سنے۔انھوں نے دوکانداروں کو تاکید کی کہ وہ رمضان المبارک کے تقدس کے پیش نظر روزہ داروں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور منافع کو رضاکارانہ طور پر کم رکھیں تاکہ آخرت میں ایماندار تاجروں کے اجر وثواب کے مستحق ٹھہریں ۔انھوں نے اشیائے خوردنوش اور ہر طرح کی تجارتی اشیاء میں اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کی بھی تاکید کی ۔دوکانداروں نے بھی اپنے مسائل خصوصاًبجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسلے کو حل کرنے کی استدعا کی ۔چیئرمین ڈیڈیک نے یقین دلایا کہ مرکزی حکومت سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لیے ہر سطح پر رابطے جاری ہیں اور توقع ہے کہ صورتحال میں بتدریج بہتری آئے گی ۔انھوں نے کہا کہ آئندہ سال تک چکدرہ لائن کی تکمیل کے بعد بھی سوات میں بجلی کی صورتحال میں نمایاں بہتری کی توقع ہے ۔دوکانداروں نے فضل حکیم کادورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
426 total views, no views today


