مینگورہ، میٹرک کے حالیہ امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی المدینہ سکول کی طالبہ مہرنگار نے کہاہے کہ ان کی نمایاں کامیابی اساتذہ کی شفقت، والدین کی دعاؤں،میری محنت اوراللہ تعالیٰ کی خصوصی مہربانی کا نتیجہ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میٹرک نتائج کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے والد ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن سوات شمشیرعلی بھی موجودتھے،مہرنگارنے مزید کہاکہ ہرامتحان کیلئے بڑی محنت کرتی ہوں اورخصوصاََمیٹرک کے امتحان کیلئے تو دن رات ایک کرکے سٹڈی کی جس کا صلہ آج نمایاں کامیابی کی صورت میں ملا جس سے میں بہت خوش ہوں اوراللہ تعالیٰ کا شکر اداکرتی ہوں،انہوں نے کہاکہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کی خدمت کرنا چاہتی ہوں۔
492 total views, no views today
Comments


