بریکوٹ، بریکوٹ بازار کو خوبصورت بنانے اور عوامی مسائل کے خاتمے کے لئے مختلف منصوبوں پر عملی اقدامات کا آغاذ ہوگیا ۔پہلے مرحلے میں مین شاہراہ کے دونوں اطراف پر بین الاقوامی معیار کے مطابق اور جدید فٹ پاتھ کی تعمیر پر کام شروع ہوگیا ۔اس فٹ پاتھ کی تعمیر سے بریکوٹ بازار میں صفائی ،نکاس اب کے مسائل کا مکمل خاتمہ ہونے کے ساتھ ساتھ روڈ اور دکانوں کی حدبندی اور پیدل چلنے والوں کے مشکلات ختم ہوجائے گی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ٹی ایم او فضل ربی خان نے منصوبے پر تعمیراتی کا م کا معائنے کے دوران میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ٹیکس سپر ٹینڈنٹ محمد آیاز خان اور آفس اسسٹنٹ رضا شاہ باچہ بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ ٹی ایم اے بریکوٹ کے فنڈز سے لاکھوں روپے کی لاگت سے بریکوٹ بازار کی خوبصورتی میں اضافہ اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے مختلف منصوبوں کا آغاذ کردیا گیا ہے جس میں سب سے پہلے من شاہراہ کے دونوں اطراف پر نالیاں کے اوپر فٹ پاتھ کی تعمیر ہے اس فٹ پاتھ کے مکمل ہونے سے بریکوٹ بازار میں صفائی اور نکاس اب کے مسائل میں حد درجہ کمی آجائے گی ۔اس فٹ پاتھ کے ساتھ خاص قسم کے ڈسٹ بین لگائیں جائیں گے اور ان ڈسٹ بینوں پر گرینری کے خوبصورت تصاویر ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں اطراف میں سبزہ بھی ہوگا جوکہ بہت منفرد دکھائی دے گا ۔ پی ٹی سی ایل اور محکمہ واپڈا سے بھی بات ہوئی ہے کہ وہ اپنے کھمبے بہت جلد سڑک کے کنارے نصب کردیں گے انہوں نے کہاکہ ٹی ایم اے کی اول دن سے کوشش ہے کہ وہ بریکوٹ بازار جو کہ ضلع سوات کے اہم بازاروں میں شامل ہے میں ایسے اقدامات اٹھائیں جن سے یہاں کے تاجربرداری اور دیگر لوگ مستفید ہوسکیں جن میں ہم تاجربرادری اور عوامی تعاون سے بڑی حد تک کامیابی حاصل کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ ان منصوبوں کی تکمیل سے بریکوٹ بازار میں تجاوزات کا خاتمہ بھی ممکن ہوجائے گا ۔
610 total views, no views today


