بریکوٹ ، عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ضلعی کونسل امیدوار سید عمر علی شاہ ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ132کے وی لائن پرمعاؤن خصوصی ڈاکٹر امجدعلی نے نہیں بلکہ میں نے محکمہ واپڈا کے بے انصافی اور ظلم کے خلاف حکم امتناع حاصل کیا ہے ضلعی ناظم اخلاقی طور پر مستفعی ہوجائے کیونکہ اپنی ملکیت کی حفاظت اور تحفظ کرنا میرا مذہبی اور قومی فریضہ ہے ۔ملک کے آئین آرٹیکل 23و 24 نے ہر شہری کے حقوق کا تحفظ دیا ہے کہ جہاں پر کوئی بھی سرکاری ادارہ آ پ کی ملکیت کو غیر ضروری طور پر نقصان پہنچ رہا ہوںیاآپ کے ساتھ زیادتی کررہا ہوں ان کے خلاف کاروائی کی جاسکتی ہے اس لئے میں نے عدالت سے رجوع کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ میں قسم کھاکر کہتاہوں کہ 132کے وی لائن کو رکوانے میں ڈاکٹر امجدعلی کا کوئی کردار نہیں ہے وہ میراالٹا سیاسی مخالف ہے ۔انہوں نے محکمہ واپڈا کی بے انصافی کے بارے میں کہاکہ دیگر علاقوں میں نصب ٹاورز کا فاصلہ 915فٹ یا زیادہ ہے جبکہ ہمارے جائیداد میں واپڈا نے 815سے 860 تک کا فاصلہ ہے جبکہ اس کے علاوہ ان ٹاورز کا رخ ہمارے ہی جائیداد کی طرف قصداً طور پر موڑ دیا ہے جس سے واپڈا کی بے انصافی واضح طور پر پتہ چلتاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم قانون پسند لوگ ہیں اور پھر بھی ٹاورز کو زمین فراہم کرنے سے انکار نہیں کرتے مگر قانونی تقاضے پوراکرے اور ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے ۔انہوں نے آفسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی ناظم نے من گھڑت الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ سوات میں بجلی بحران کے ذمہ دار معاؤن خصوصی ڈاکٹر امجدعلی کو ٹہرایا ہے مگر اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ضلعی ناظم اعلیٰ اہم منصب پر فائز ہے اور پھر بھی بغیر تحقیق کے اخباری بیان جاری کرنا سمجھ سے بالاتر ہے اب اخلاقاً ضلعی ناظم کو مستعفی ہونا چاہے کیونکہ انہوں نے خود کہاتھاکہ اگر میرا الزام غلط ثابت ہوا تو مستعفی ہوجاؤں گا ۔
600 total views, no views today


