مٹہ،تحصیل مٹہ کے اشاڑی چوکی پر مٹہ پولیس کی شاندار کاروائی139 ڈبل سلیپران سے بھری ٹرک ملزمان سمیت گرفتار۔ گزشتہ رات کے 9 بجے مٹہ پولیس سٹیشن کے نوجوانوں نے اشاڑی چوکی پر ڈبل سلیپران سے بھری ٹرک کو ملزمان سمیت گرفتار کردیا جبکہ محکمہ جنگلات کے اہلکار صبح 9 بجکر30 منٹ پر مٹہ تھانے پہنچ کر فارسٹ رولز اور پولیس رولز کے مطابق قانونی کاروائی کرتے ہوئے مالی مقدمہ سلیپران سمگلنگ درج کروا کر ملزمان ڈرائیور سمیت چار آفراد کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اشاڑی چوکی کے انچارج وسب انسپیکٹر زرین داد شاہ نے کہا کہ مجھے رات کو خفیہ زرائع کے ذریعے اطلاع ملی جس کیبعد میں اپنی ٹیم کے ساتھ چوکی پر پہنچا اور سلیپران سے بھری ٹرک کو موقع پر ملزمان سمیت گرفتار کرلیا۔ملزمان میں ٹرک ڈرائیور جس کا نام سلمان ولد سید رحمن سکنہ ٹخیلہ ،گران باچا ولد خان باچاسکنہ ڈیڈہ ور شموزئی ،زیارت گل ولد دولت خان سکنہ دنگرام ،سید علی خان ولد شیر علی خان سکنہ کوکارئی ،اور زر بادشاہ ولدپیر محمدسکنہ کوکارئی شامل ہیں جبکہ سلیپر مالکان کے نام شیر زمان سکنہ کوکارئی اور انور عرف بابوسکنہ اشاڑے ہیں۔
828 total views, no views today


