بریکوٹ، پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے الیکشن کے دوران بلدیاتی الیکشن کے انعقاد 90دنوں میں کرانے کا اعلان کردیا تھا مگر انہوں نے اپنا 90دنوں کا وعدہ پورا نہیں کیا تاہم صوبے میں دنوں کے بجائے سالوں میں بلدیاتی نظام قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔صوبائی حکومت نے اختیار ات کو نچلی سطح پر لانے اور بلدیاتی نظام کو طاقتور بنانے کے لئے بہت سے دعوے کئے گئے تاکہ تبدیلی کا جو وعدہ کیا گیا تھا وہ پورا ہوسکے ۔بلدیاتی انتخابات میں لوگوں نے بہت دلچسپی لی اور عوام کو اپنے مسائل کے حل ہونے کی امیدیں بھی پیدا ہوگئیں ۔مگر بلدیاتی نظام بہترین انداز میں چلانے کے جو اعلانات کئے گئے بعد میں صوبائی حکومت اپنے اعلانات سے مکرگئی اور اپنے ہی تیارکردہ بلدیاتی نظام کو ناکامی سے دوچار کرنے کی ہر ممکن کوشش کی اور آج دوسروں کے مسائل حل کرنے کے بلدیاتی نمائندہ گان اپنے مسائل کے حل کے لئے در درکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوئے ہیں ۔ترقیاتی فنڈز میں کمی اور دیگر مراعات نہ دینے کی وجہ سے بلدیاتی نمائند ہ گان خود تذبدب کا شکار ہیں مگر اب بھی یہی بلدیاتی نمائندہ گان پر امید ہیں کہ انشاء اللہ ہم اپنے علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں بھر پور کردار ادا کریں گے ۔گذشتہ روز بریکوٹ بیبر ہوڈ شرقی کا فورم کا انعقاد کیا جس میں ناظم ظفرعلی ،نائب ناظم بخت علی ، ، جنرل کونسلر محمد ظاہر خان ،جنرل کونسلر حسین خان، جنرل کونسلر نور ااسلام خان، جنرل کونسلر اکبر زیب خان، جنرل کونسلر نیاز گل ، اقلیتی کونسلر چمن لعل ملہوترانے شرکت کی ۔فورم سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ضلع سوات کے 214ویلیج کونسلوں میں بریکوٹ شرقی اور بریکوٹ غربی نیبر ہوڈ کو ترقیاتی فنڈز نہیں ملے ہیں ۔ہم نے بار بار تحصیل ناظم بریکوٹ ،ضلعی ناظم ،اے ڈی آفس سوات اور ساتھ ساتھ منسٹر بلدیات تک اپنا فریاد چھٹیوں کے ذریعے کیا مگر ایک سال گذرنے کے باوجود ہمیں ہمارا ترقیاتی فنڈز نہ ملا ۔اب ہم مجبوراً بہت جلد عدالت کا دروزاہ کھٹکھٹائیں گے اور اپنا حق عدالت کے ذریعے حاصل کریں گے ۔فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے ابھی تک علاقہ میں کوئی ترقیاتی عمل شروع کر سکے جبکہ لوگو ں نے اپنے مسائل کے ابنار لکا رکھے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں نے بریکوٹ بازار میں تباہی مچادی ہے جس کا سب سے بڑا مسلۂ نکاس اب کا معقول انتظام نہ ہونا ہے ۔نکاس اب کے مسائل کے خاتمے کے لئے پی کے ایچ اے اور این ایچ اے پیر بابا روڈ اور مین شاہراہ کے کنارے نالیاں اور کلوٹ تعمیر کریں تاکہ ائندہ بارشوں کے دوران دکانیں اور گھر محفوظ رہے ساتھ ساتھ انہوں نے کہاکہ بارشوں کے متاثرین کے ساتھ حکومت مالی امداد کریں ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کا منظور کردہ تحصیل محلہ کے ٹیوب ویل کو تحصیل قبرستان میں تعمیر کیا جائے کیونکہ اس کے علاوہ یہاں پر کوئی زمین نہیں ہے اور پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے سولر سسٹم بھی نصب کیاجائے ۔بریکوٹ بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں بریکوٹ کے لوگوں نے بڑی قربانیاں دی اوران کے قیمتی دکانوں اور مارکیٹوں کو بلامعاضہ مسمار کردیا مگر اب بھی محکمہ واپڈا اور ٹیلی فون کے کھمبے مین شاہراہ کے عین وسط میں نصب ہیں جو کہ بریکوٹ بازار کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں ۔انہوں نے حکام بالا سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ فوری طور پر ان کھمبوں کو ہٹا کرمین شاہراہ کے کنارے نصب کریں تاکہ یہاں کے لوگوں کی مشکلات میں کمی آسکیں اور انہیں اپنی قربانیوں کا ثمر مل جائے ۔
584 total views, no views today


