سوات، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے فشریز و لائیوسٹاک محب اللہ خان نے ملاکنڈ ڈویژن کے دریاؤں میں مچھلیوں کے پراسرار بیماری پھیلنے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ کے اعلیٰ حکام کا ایک ہنگامی اجلاس منگل کے روز سیکرٹری فشریز ، لائیو سٹاک و زراعت کے کانفرنس روم میں منعقد کی، جس میں سیکرٹری جمیل احمد ، ایڈیشنل سیکرٹری شوکت علی یوسفزئی ، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شیر محمد اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے معاون خصوصی نے مچھلیوں میں پراسرار بیماری کے حوالے انہیں مطلع نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اضلاع کے افسران کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لئے ڈی جی کو ہدایت کی۔ اس موقع پر معاون خصوصی نے مچھلیوں میں پراسرار بیماری کی معلومات اور اس کا سدباب کے لئے متعلقہ شعبے میں ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 15دن کے اندر اندر اس حوالے سے اپنا رپورٹ انہیں پیش کریں اور کمیٹی مذکورہ بیماری کی وجوہات بھی معلوم کرکے انہیں آگاہ کریں ۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ مچھلیوں کی غیر قانونی شکار پر پابندی کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر مچھلیوں کے غیر قانونی شکار پر قابو نہ پایا گیا تو متعلقہ حکام کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
512 total views, no views today


