سوات، چےئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان کی زیر نگرانی حاجی بابا روڈ پر تارکول کا کام باضابطہ طور پرمنگل کے روز شروع ہوا افتتاحی تقریب میں پی ٹی آئی کے ضلعی و تحصیل کونسلران ،ویلج کونسلوں کے عہدیداران و ممبر ان اور مقامی معززین و عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پر تارکول کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور دعا کی گئی ۔چےئر مین ڈ یڈیک نے ٹھیکدار کو سختی سے ہدایت کی تعمراتی کام میں معیار پر سمجھوتے کی کوئی گنجائش نہیں اور غلط میٹڑیل استعمال کرنے والوں کے ساتھ کو ئی رعایت نہیں کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام کی حالت زندگی بہتر بنانے پر خرچ کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ حاجی بابا تا کلیل کنڈاؤ سڑک 45 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کی جائے گی جس کی تکمیل سے نہ صرف سوات کے اس علاقے کے لوگوں کو سفر کی بہتر سہولت میسر ہوگی بلکہ سوات اور بونیر کے درمیان مختصر وقت اور معیاری سفر یقینی ہو جائے گی۔چےئر مین ڈیڈک نے اس اہم سڑک کے لئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز کی فراہمی پر اپنی طرف اور سوات و بونیر کی عوام کی طرف سے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔
742 total views, no views today


