سوات ، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شاہداشرف تارڑنے وزیراعظم کے مشیر انجینئرا میرمقام کو خیبرپختونخوا میں رواں منصوبوں کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔ اس موقع پرممبر آپریشن اورممبر فنانس بھی موجودتھے۔ انجینئرامیرمقام نے کہاکہ این ایچ اے خیبرپختونخوامیں وزیراعظم کی طرف سے اعلان شدہ منصوبوں پرکام مزیدتیزکیاجائے ۔چیئرمین این ایچ اے نے کہاکہ لواری ٹنل مارچ2017میں مکمل کیاجائیگا۔
انہوں نے کہاکہ بشام ۔خوازہ خیل اورچکدرہ ۔کالام ایکسپریس وے کی سروے فیزبیلٹی پرکام ایک ماہ کے اندراندرشروع ہوجائیگا اورتعمیراتی کی جلدشروعات کیلئے بھی اقدامات اٹھائیں جائینگے۔اس موقع پرکالام بازارکی پختگی کی بھی منظوری دیدی گئی جبکہ بحرین کالام روڈپرعملی کام کاآغازکی بھی یقین دہانی کردی گئی۔ انہوں نے کہاکہ تخت بھائی فلائی اورآئندہ اگست کے آخرمیں پائیہ تکمیل تک پہنچ جائیگاتاکہ مردان اورملاکنڈڈویژن کے عوام کومسافت میں ریلیف ہو۔انہوں نے وزیراعظم کے مشیرکوآگاہ کیاکہ مغربی اورمشرقی دونوں روٹس پر ایک جیسے برق رفتاری سے کام جاری ہے۔ انہوں نے چیئرمین این ایچ اے کی بہترین کارکردگی اوراقتصادی راہداری منصوبے کے پہلووں کوبرق رفتاری سے جاری رکھنے پرداد دی اورپوری قوم اسکے معترف ہیں۔
357 total views, no views today


