مینگورہ، قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین اور اینٹی کسٹم ایکٹ ایکشن کمیٹی ملاکنڈڈویژن کے ترجمان فضل رحمان نونو نے کہاہے کہ وفاقی حکومت ملاکنڈڈویژن میں نافذکردہ کسٹم ایکٹ کوواپس لے بصورت دیگر مظاہروں میں جو بھی نقصان ہوا اس کی تمام تر ذمہ داری مرکزی اورصوبائی حکومت پر عائد ہوگی،ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے اس ضمن میں عید کے بعدوفاق سے بات کرنے کا وعدہ کیاتھا لہٰذہ اب وہ اپنا وعدہ پورا کریں،انہوں نے کہاکہ جب سے ملاکنڈڈویژن میں کسٹم ایکٹ کا نفاذہواہے اس وقت سے ڈویژن بھرکے عوام میں شدید بے چینی اورپریشانی پھیلی ہوئی ہے جسے دور کرنے کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں،تاجروں،ٹرانسپورٹروں اوردیگر طبقات نے کسٹم ایکٹ کیخلاف مشترکہ جدوجہد شروع کی ہے جبکہ چنددن قبل اے پی سی نے کسٹم ایکٹ کیخلاف احتجاجوں کا شیڈول بھی جاری کیا ہے ،انہوں نے کہاکہ حکومت جلدازجلد کسٹم ایکٹ واپس لے کر ملاکنڈڈویژن کے عوام کی بے چینی ختم کرے بصورت دیگر مظاہروں میں جو بھی نقصان ہوا اس کی تمام تر ذمہ داری مرکزی اورصوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔
608 total views, no views today


