مینگورہ، جنرل کونسلر اویڈیگرام ظفر حیات عرف سپین خان نے کہا ہے کہ سوات میں ناروا لوڈ شیڈنگ ہر گزمنظور نہیں ،18 سے 20 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کہا ں کا انصاف ہے ، اس حوالے سے انتظامیہ اور صوبائی حکومت کوئی بھی اقدام نہیں اٹھا رہی ، ان خیا لات کا اظہار انہوں گذشتہ روز نشاط چوک مینگورہ میں مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ناروا لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے ہمارے ساتھ سوتیلی ماہ جیسی سلوک کیا جارہا ہے ، انہوں نے کہا کہ 18سے لیکر 20 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ عوامی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے اگریہ سلسلہ جاری رہا تو عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے ، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے ساتھ یہ سلوک بند نہ ہوا تو مزید احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے ، انہوں نے کہا کہ کسٹم ایکٹ صوبائی حکومت نے لاگوکیا ہے جو ہمیں ہر گز منظور نہیں جس کے خلاف کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
636 total views, no views today


