مینگورہ ، گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر4 ملابابا میں میٹرک پاس کلاس فور ملازمین کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں رحمانی گل ، مامون الرشید اور عقل مند نے شرکت کی محکمہ تعلیم ضلع سوات نے 30سال بعد میٹرک پاس ملازمین کی پروموشن کا جو لسٹ بنائی وہ سراسر غلط ہے اور اس میں میٹرک سیکنڈ ڈویژن کا شرط لگایا گیا ہے ، یعنی جو سنیارٹی بنائی ہے وہ سروس بکوں سے نہیں صرف اور صرف میٹرک سیکنڈ ڈویژن کا بنا یا ہوا ہے تمام کیڈروں میں جو سنیارٹی بنائی گئی وہ تاریخ تقرری اور سروس بکوں سے بنائی گئی ہے اور غریب کلاس فورملازمین کا سنیارٹی لسٹ صرف میٹرک سیکنڈ ڈویژن میں بنائی گئی ہے جو سراسر نا انصافی کی حد ہے ، اس میں ایسے کلاس فور ملازمین بھی ہے کہ اس نے میٹرک تو ترڈ ڈویژن میں پاس کیا ہے لیکن پھر اس نے اپنا تعلیم جاری رکھتے ہوئے MAڈبلMed, Bed , MAاور ٹائپ اور کمپیوٹر کا کورس میں کیا ہوا ہے یعنی اس کی یہ غلط سنیارٹی سے یہ اعلیٰ تعلیم یافتہ کلاس فور ملازمین متاثر ہوئی ہے اگر یہ سنیارٹی لسٹ 01-08-016 تک کلاس فور ملازمین کے حق میں نہیں بنایا گیا تو پھر ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے یا عدالت کا دروازہ کٹکٹا ئیں گے ۔
1,390 total views, no views today


