مینگورہ،انٹی کسٹم ایکٹ کمیٹی ملاکنڈڈویژن کے ترجمان فضل رحمان نونونے کہاہے کہ 24جولائی کو کسٹم ایکٹ کیخلاف انٹی کسٹم ایکٹ کمیٹی کا اجلاس چکدرہ فشنگ ہٹ میں ہوگا جس میں ممبران قومی وصوبائی اسمبلی اور سینٹ کے ممبران شرکت کریں گے،انہوں نے کہاکہ اجلاس کے دوران ملاکنڈڈویژن میں نافذ کردہ کسٹم ایکٹ کی واپسی کیلئے لائحہ عمل تیا رکیاجائے گا اور کسٹم ایکٹ کے حوالے سے دیگر امور پر بھی بات چیت ہوگی،انہوں نے کہاکہ اجلاس میں شرکت کیلئے متعلقہ ممبران کو دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں تاہم اگر کسی کو دعوت نامہ نہ ملا ہو تووہ اس بیان کو دعوت نامہ سمجھ کر اجلاس میں اپنی بروقت شرکت یقینی بنائے۔
1,924 total views, no views today
Comments


