مٹہ، پاکستان ایک اسلامی ریاست ہیں لہذا ارباب اقتدا رکا فرض بنتا ہے کہ دینی مدارس کے ساتھ اخلاقی تعاون اورحوصلہ افزائی کریں اگر دشمن کے طرف سے پاکستان پر مشکل وقت آیا تو دینی مدارس اپنی ملک کے دفاع کے لئے صف اول کا کردار ادا کرینگے ان خیالات کا اظہار پیر حضرت مولانہ عزیز الرحمن ہزاروی نے جامعہ دارالعلوم مٹہ میں اکتالیسواں تعلمی سال کے آغاز افتتاحی البخاری کے ایک عظیم تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر مہتمم جامعہ دارالعلوم مٹہ مولانہ حفظ الرحمن ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ پیر حضرت مولانہ عزیزالرحمن نے کہا کہ دین خیر کے عظیم مراکزملک وملت کے جعرافیا ئی سرحدات کے تحفظ کررہی ہیں پاکستان کے معرض وجود میں انہیں مدارس کے علماء کرام کے خون شامل ہیں اور یہی دینی مدارس ہمیشہ پاکستان کے بقا کے جنگ لڑرہی ہیں ۔ انہوں نے علماء کرام پر زور دیا کی وہ دین کے خدمت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے خدمت بھر پور طریقے سے کریں ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ اسلامی نظام کے نفاظ کے لئے جمعیت علما ء اسلام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہی اور انے والے صد سالہ تاسیس جمعیت کانفرنس کے لئے بھر پور تیار ی کریں ۔ تقریب کے آخر میں تمام مسلمانوں ،خاص کر پاکستان اور مسلم ممالک کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
1,116 total views, no views today


