سوات ، شدید گرمی میں محکمہ واپڈا نے غریب عوام پر لوڈشیڈنگ کی انتہاء کردی ،یومیہ دورانیہ2 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے ،عوام کی چیخیں نکل گئی ،راتوں کی نیندیں حرام ،مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں ساون کے مہینے میں شدید گرمی میں محکمہ واپڈا کی جانب سے غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے اور شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ24 گھنٹے سے تک پہنچ گیا ہے اکثر شہری علاقوں میں صرف ایک گھنٹے کیلئے بجلی کی سپلائی کی جاتی ہے ،شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے وجہ سے چھ لاکھ عوام کو پانی سپلائی کرنے والے 36 ٹیوب ویلز بھی بند ہوگئے ہیں اور عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جس کے وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس سلسلے میں مقامی ممبران اسمبلی نے معنی خیز خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے ،مکینوں نے فوری طور پر حکام بالا سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے ۔یتیم سوات میں لوڈشیڈنگ کے وجہ سے لوگوں کے زندگی اجیرن بن گئی ہے جبکہ واپڈا والے کہتے ہیں کہ سب اوورلوڈ ہیں ۔سوات کے عوام کے ساتھ ہونیوالے اس ناروا ظلم پر خاموشی ممبران اسمبلی کیلئے لمحہ فکر ہے ۔
608 total views, no views today


