پسنی: بلوچستان کے علاقے پسنی میں سول ایوی ایشن کے ریڈارپوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پسنی میں سول ایوی ایشن کے ریڈار پوسٹ پر جدید ہتھیاروں سے لیس 20 سے 25 شدت پسندوں نے حملہ کردیا, شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ حملے میں آلات اور عمارت کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ ریڈار پوسٹ پر قبضہ چھڑانے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں اور شدت پسندوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس
کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پسنی ریڈار پاکستان میں مغرب سے آنے والے طیاروں کی رہنمائی کرتا ہے اورریڈار سے پاکستانی حدود استعمال کرنےو الی ایئر ٹریفک کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کی جانب سے یہ 2 ماہ کے دوران دوسرا حملہ ہے اس سے قبل حملے میں مسلح افراد گارڈز کو بھی ساتھ لے گئے تھے۔
449 total views, no views today


